عدالت عظمیٰ نے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے والی سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کردیا۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد اور ڈی چوک پر جلسے سے متعلق دائر کردہ آئینی پٹیشن کی فوری سماعت کیلئے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کا عمل آئین اور قانون کے مطابق ہونا چاہیئے۔ سپریم کورٹ بار کی طرف سے جاری کردہ پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ ایسے عوامی اجتماع پر پابندی عائد کی جائے جو ارکان اسمبلی کے قومی اسمبلی پہنچنے میں رکاوٹ ہو۔