تازہ ترین

پاکستان کی خوش رہنے کی درجہ بندی میں7 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے: وزیر خزانہ

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پاکستان کی خوش رہنے کی درجہ بندی میں سات پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں معاشی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔

آج اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فہرست میں شمار کئے جانے والے عوامل سے ظاہر ہوتاہے کہ پاکستان نے مجموعی ملکی پیداوار ،عمر کی اوسط حد، عطیات دینے، سماجی تحفظ کے پروگراموں اور بد عنوانی کے حوالے سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے متعدد معاشی اقدامات کے نتیجے میں ہمارا حساب جاریہ کا خسارہ کم ہوا ہے اور یہ54 کروڑ پچاس لاکھ ڈالر رہ گیا ہے جو ہمارے اقتدار میں آنے سے پہلے بیس ارب ڈالر سے زائد تھا۔انہوں نے کہا کہ ہماری درآمدات میں کمی آرہی ہے اور خدمات سمیت برآمدات میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر مصنوعات کی تیاری میں آٹھ اعشاریہ دو فیصد اضافہ ہوا ہے۔وزیر خزانہ نے امید ظاہر کی کہ موجودہ مالی سال کے اختتام تک ملک کی مجموعی شرح نمو پانچ سے زائد ہوگی۔ وفاقی وزیر نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے آئینی عمل کے مکمل ہونے کے بعد منڈی میں غیر یقینی کی صورتحال جلد ختم ہوگی۔

یہ خبر پڑھیئے

نوجوان ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنائیں، ائیرکوموڈور ریٹائرڈ خالد بنوری

سٹریٹیجک پلان ڈویژن کے محکمہ برائے تخفیف اسلحہ کے سابق ڈائریکٹر جنرل ائیر کوموڈور ریٹائرڈ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons