صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے حوالے سے ریفرنس کی منظوری دے دی۔

پیر کو ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےآئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے حوالے سے ریفرنس کی منظوری دے دی ہے، صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔
پیر کو ایوان صدر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے وزیراعظم کے مشورے پر آئین کے آرٹیکل 63 اے کے اغراض و مقاصد، اسکی وسعت اور دیگر متعلقہ امور پر سپریم کورٹ کی رائے مانگی ہے۔یہ ریفرنس کُچھ ممبران پارلیمنٹ کے انحراف کی خبروں اور ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر فائل کیا گیا ہے۔