لاہور ٹیسٹ: پہلے روز کے اختتام پر آسٹریلیا کے 5 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے اختتام پر آسٹریلیا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنائے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شاہین شاہ آفریدی نے تیسرے ہی اوور میں پہلے ڈیوڈ وارنر کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا اور پھر مارنس لبوشین کو بھی وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کرا دیا۔

دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد عثمان خواجہ اور اسٹیو اسمتھ نے ذمہ دارانہ انداز میں ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور دونوں کھلاڑیوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں تاہم 146 کے مجموعے پر اسمتھ نسیم شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

عثمان خواجہ 91  اور ٹریوس ہیڈ 26 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ نے دو دو جبکہ نعمان علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو کیمرون گرین 20 اور ایلکس کارے 8 رنز بناکر ناٹ آؤٹ تھے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے جانے والے دونوں ٹیسٹ میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئے تھے۔

یہ خبر پڑھیئے

شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے

شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons