چائنہ ایسٹرن ایئرلائنز نے مسافر بردار طیارے کے حادثے کے بعد ہنگامی ردعمل کا طریقہ کار فعال کر دیا ہے۔
چین کے کوانگ شی خوداختیار علاقے کے شہر ووچو میں حادثے کے مقام پر ایک ٹیم بھی روانہ کردی گئی ہے۔چائنہ ایسٹرن ایئرلائن کے مطابق چین میں حادثے کا شکار ہونے والے مسافر بردار طیارے میں کوئی غیر ملکی مسافر سوار نہیں تھا۔ دوسری جانب فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے کہا ہے کہ وہ تحقیقاتی عمل میں مدد کیلئے تیار ہے۔