نوازشریف کےخلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ملا: براڈ شیٹ سربراہ الزامات سے دستبردار

براڈ شیٹ کے سربراہ کاوےموسوی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف لگائےگئے الزامات سے دستبردار ہوتے ہوئے معافی مانگ لی۔

اخباری رپورٹ کے مطابق انٹرویو میں براڈ شیٹ کے سی ای او کاوے موسوی نے کہا کہ وہ دو دہائیوں تک احتساب کے نام پر نوازشریف کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں کا حصہ بننے پر شرمندہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ریکارڈ کی درستگی کے لئے معافی چاہتے ہیں کیونکہ دودہائیوں سے جاری براڈ شیٹ کی فرانزک تحقیقات کے دوران نواز شریف یا ان کی فیملی کے حوالے سے’’ایک روپیہ‘‘ کی کرپشن کا ثبوت نہیں ملا۔

یہ خبر پڑھیئے

یوکرین کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس

مقامی وقت کے مطابق 8 تاریخ کو اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مشن کی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons