تازہ ترین

پاکستان کے آئینی عمل اور قانون کی حکمرانی کا احترام اور حمایت کرتے ہیں، امریکہ

امریکا کی وزارت خارجہ  نے کہا ہے کہ ایک خوشحال اور جمہوری پاکستان امریکی مفادات کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔

ترجمان نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں ہونے والی پیشرفت کو بہت قریب سے دیکھ  رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ  پاکستان کے آئینی عمل اور قانون کی حکمرانی کا احترام اور حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بعض حلقے امریکا پر ملک میں مشکلات پیدا کرنے کے لیے ایسے عناصر کی حمایت کا الزام لگاتے ہیں جو موجودہ حکومت کا تختہ الٹنا چاہتے ہیں۔تاہم امریکا کے سرکاری اور سفارتی حلقے ایسی تمام قیاس آرائیوں کو غلط قرار دیتے ہوئے مسترد کرتے ہیں ۔

یہ خبر پڑھیئے

تھائی لینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر صحت آنوتین چرنویراکل کا سی ایم جی کوانٹرویو

تھائی لینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر صحت  آنوتین چرنویراکل  نے چائنا میڈیا گروپ کو …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons