تازہ ترین

“سنکیانگ ایک اچھی جگہ ہے” ویڈیو کانفرنس کا انعقاد

بائیس مارچ کو چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے صدر مقام ارمچی میں “سنکیانگ ایک اچھی جگہ ہے” ویڈیو کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

اس اجلاس کا انعقاد سنکیانگ کی مقامی حکومت اور فلسطین میں چین کے دفتر نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ چین اور فلسطین کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمائندوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے بات چیت کی اور تبادلہ خیال کیا، جس سے سنکیانگ کی مستحکم ترقی کی کامیابیوں کا مظاہرہ کیا گیا اور امریکہ اور کچھ مغربی ممالک کی طرف سے چین مخالف قوتوں کی غلط فہمی پر تنقید کی گئی۔ اجلاس میں سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی عوامی حکومت کے وائس چیئرمین مانلک سیتی نے اعلیٰ معیار کی اقتصادی ترقی، عوام کی روزی روٹی کو یقینی بنانے اور لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے میں سنکیانگ کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔

اجلاس میں شرکت کرنے والے سنکیانگ کے نمائندوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے ملازمت، مذہبی آزادی سمیت سنکیانگ کی صورتحال کا تعارف کرایا۔ اس کے علاوہ، سنکیانگ کی مقامی حکومت کے متعلقہ اہل کاروں نے موقع پر ہی فلسطین میں مختلف حلقوں کے نمائندوں کے سوالات کے جوابات دیے اور انہیں انسانی حقوق کے تحفظ اور عرب ممالک کے ساتھ تبادلوں اور تعاون کے بارے میں آگاہ کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

عالمی معیشت میں بہتری میں چین کا نمایاں کردار: جانیئے تجزیہ کار مخدوم بابر کی زبانی

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons