آزاد جموں وکشمیرکے وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کو کشمیر اور فلسطین کے دیرینہ تنازعات کے حل کے لئے اپنی کوششیں تیز کرنی چاہئیں۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقیوم نیازی نے کہاکہ او آئی سی کو بھارتی قبضے کے خلاف کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہدکی بھرپورحمایت کرنی چاہیے۔ بھارتی معاشرے میں عدم برداشت اور اسلام مخالف پروپیگنڈے کی بڑھتی ہوئی لہر کا حوالہ دیتے ہوئے آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم نے کہاکہ اسلامی تعاو ن تنظیم کو بھارت اور دنیا کے دیگر حصوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک اور مظالم کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔