وزیر خارجہ اور ان کے فلسطینی ہم منصب ریاض المالکی کے درمیان ملاقات

وزیر خارجہ اور ان کے فلسطینی ہم منصب ریاض المالکی کے درمیان ملاقات

او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 48ویں اجلاس کے موقع پر بدھ کو یہاں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور ان کے فلسطینی ہم منصب ریاض المالکی کے درمیان ملاقات ہوئی۔

دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور فلسطین کے درمیان سیاسی، اقتصادی و پارلیمانی روابط کے فروغ کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا ۔دفتر خارجہ کے مطابق دوران ملاقات دوطرفہ تعلقات، فلسطین کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، فلسطین کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ فلسطینی وزیر خارجہ نے فلسطین کی موجودہ صورتحال سے وزیر خارجہ کو آگاہ کیا شاہ محمود قریشی نے پاکستان کی قیادت اور عوام کی جانب سے فلسطین کی قیادت اور عوام کیلئے یکجہتی کا اظہار کیا اور وزیراعظم عمران خان نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 48ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسئلہ فلسطین کی جانب عالمی برادری کی توجہ مبذول کرائی اور اس دیرینہ مسئلے کے جلد منصفانہ حل کے مطالبے پر زور دیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان او آئی سی سمیت تمام عالمی فورمز پر مسئلہ فلسطین کیلئے آواز بلند کرتا آرہا ہے، پاکستان، فلسطین کے حوالے سے اپنے اصولی اور واضح مؤقف پر کاربند ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی، پاکستانی عوام کے جذبات کی ترجمان ہے۔ فلسطینی وزیر خارجہ نے فلسطین میں جنگ بندی کیلئے پاکستان کے متحرک اور فعال کردار کو سراہتے ہوئے، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

وزیراعظم شہباز شریف نے اہم قومی چیلنجز پر کل جماعتی کانفرنس طلب

وزیراعظم شہباز شریف نے اہم قومی چیلنجز پر کل جماعتی کانفرنس طلب کرلی

وزیراعظم شہباز شریف نے اہم قومی چیلنجز پر کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) طلب …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons