تازہ ترین
لڑکا لڑکی تشدد کیس: عثمان مرزا سمیت 5 مجرمان کو عمر قید کی سزا

ای الیون تشدد کیس: عثمان مرزا سمیت 5 مجرمان کو عمر قید کی سزا

اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد اور ان کی غیر اخلاقی ویڈیو بنانے کے کیس میں عدالت نے عثمان مرزا سمیت 5 مجرمان کو عمد قید کی سزا سنا دی۔

لڑکا لڑکی تشدد کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن کورٹ میں ہوئی اور اس موقع پر پولیس نے عثمان مرزا سمیت تمام ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے قریقین کے دلائل سننے کے بعد مرکزی ملزم عثمان مرزا، عطا الرحمان، ادارس قیوم بٹ، محب بنگش اور فرحان شاہین کو عمر قید کی سزا کا حکم سنایا جبکہ دو ملزمان عمر بلال اور ریحان کو بری کر دیا۔

یہ خبر پڑھیئے

وزیر مملکت حنا ربانی کھر کی بنگلہ دیشی وزیر خارجہ سے ملاقات

وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے سری لنکا کی آزادی کی تقریبات کے موقع پر …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons