سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ عدم اعتماد کی ووٹنگ میں جو کچھ ہو گااس کے بعد وہ 2028 تک اٹھ نہیں سکیں گے، تحریک انصاف پریڈ ایونیو میں تاریخ کاسب سے بڑاجلسہ کرنے جارہی ہے۔ جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ عدم اعتماد کی ووٹنگ میں جو کچھ ہو گااس کے بعد وہ 2028 تک کھڑے نہیں ہو سکیں گے، ان کے سین میں فل سٹاپ آچکا ہے۔ وہ فلاپ ہو چکے ہیں۔
انہوں نےکہا کہ یہ فتح قوم کی فتح ہو گی ، قوم جب جاگتی ہے تب فتح حاصل ہو تی ہے ، یہ قوم جاگ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپوزیشن سمیت کسی کو بھی برابھلا نہیں کہتے، انہوں نے جو ہمارے لئے کیا ہم ان کے شکر گزارہیں۔ ان کے لئے اچھے الفاظ اور اچھی زبان استعمال کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ایک ٹریپ کے اندر آ گئی ہے۔ ہم نے ایک جلسہ رکھاہوا تھا، انہوں نے بھی ایک جلسہ رکھ دیا ہے۔اپوزیشن آئے جلسہ کرے، کوئی بھی غیرقانونی کام سے بازرہے ورنہ قانون حرکت میں آئے گا ۔ اپوزیشن کو جلسہ کرنا چاہیے قوم کے سامنے واضح ہو جائے گا کہ کون کیا کررہا ہے۔ حکومت کاپریڈ ایونیو میں جلسہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا جس میں نوجوان ، بزرگوں ، خواتین کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔