تازہ ترین

چینی صدر اور نومنتخب جنوبی کوریائی صدر کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو

25 مارچ کو چینی صدر شی جن پھنگ نے جنوبی کوریا کے نو منتخب صدر یون سک ییول سے ٹیلی فونک بات چیت کی۔

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور جنوبی کوریا مستقل ہمساِئے اور شراکت دار ہیں۔ چین ہمیشہ سے چین-جنوبی کوریا تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ دونوں فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے چین-جنوبی کوریا  تعلقات نے تیزی سے ہمہ جہت ترقی کی ہے اور دونوں ممالک سٹریٹیجک شراکت دار بن چکےہیں۔ حقائق نے ثابت کیا ہے کہ چین اور جنوبی کوریا  کے تعلقات کی ترقی دونوں ممالک اور عوام کے بنیادی مفادات کے مطابق اور علاقائی امن اور ترقی کے لیے سودمند ہے۔ اس سال چین اور جنوبی کوریا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 30ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ دونوں ممالک کو باہمی احترام پر قائم رہنے، سیاسی باہمی اعتماد کو مضبوط بنانے، عوامی دوستی کو بڑھانے اور چین-جنوبی کوریا  تعلقات کی مستحکم اور طویل مدتی ترقی کو فروغ دینے کے لیے اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ اس وقت عالمی برادری کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے اور چین اور جنوبی کوریا  پر علاقائی امن کو برقرار رکھنے اور عالمی خوشحالی کو فروغ دینے کی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ چین جنوبی کوریا  کے ساتھ مل کر، بین الاقوامی اور علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے ، عالمی صنعتی سلسلے اور سپلائی چین کے استحکام کو یقینی بنانے  اور بین الاقوامی نظم و نسق  کو برقرار رکھنے کی کوشش کرنے کو  تیار ہے تاکہ مزید منصفانہ اور معقول عالمی گورننس سسٹم تعمیر کیا جا سکے۔

 یُون سک ییول  نےکہا کہ جنوبی کوریا اور چین کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے سے دونوں ممالک کی ترقی میں مدد ملے گی اور اس سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچے گا نیز اس سے شمال مشرقی ایشیا میں امن اور استحکام میں بھی مدد ملے گی۔ جنوبی کوریا چین کے ساتھ اعلیٰ سطحی تبادلوں کو تیز کرنے، باہمی اعتماد کو بڑھانے،عوام کے درمیان  دوستی کو فروغ دینے اور باہمی  تعلقات کو اعلیٰ سطح پر ترقی دینے کے لیے تیار ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

دسویں ایشین انڈور ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کل سے آستانہ میں شروع ہو گی

دسویں ایشین انڈور ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کل سے آستانہ میں شروع ہو گی

کرغستان کے شہر آستانہ میں کل سے شروع ہونے والی دسویں ایشین Indoor Athletics Championship …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons