تازہ ترین
وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سےملاقات

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سےملاقات

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سےملاقات ہوئی ہے۔ملاقات کے موقع پر شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہبازشریف کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ ان کے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد کو اپنے وفد کے ارکان کا تعارف کرایا، وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیردفاع خواجہ آصف، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل، وزیراطلاعات مریم اورنگزیب ملاقات میں شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اقتصادی وتجارتی روابط بڑھانے، سرمایہ کاری کے فروغ پر بھی بات چیت ایجنڈے میں شامل ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ محکمہ موسمیات کے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons