تازہ ترین

پاکستان بھر کے انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر اسکریننگ شروع

کورونا وائرس کےاومیکرون سب ویرینٹ کے پھیلاؤ کو روکنے کےحوالے سے قومی ادارہ صحت نےا قدامات کرتے ہوئے پاکستان بھر کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اسکریننگ شروع کردی ہے۔

وزارت صحت کی ہدایت پر پاکستان کے ایئرپورٹس پر خلیجی ملکوں سے آنے والی پروازوں کے مسافروں کی اسکریننگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق سعودی عرب سے کراچی آنے والی پہلی پرواز کے 80 مسافروں کے کورونا وائرس جانچنے کے لیے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کیے گئے۔ سعودی ایئر کی پرواز سے کراچی آنے والے تمام مسافروں کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے اومیکرون سب ویرینٹ کے مریض سامنے آنے کے بعد وفاقی وزارت صحت نے خلیجی ملکوں سے آنے والی پروازوں کے مسافروں کے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کا فیصلہ کیا تھا اور سی اے اے حکام کو اس حوالے سے ہدایت جاری کی تھی۔

یہ خبر پڑھیئے

امریکہ میں طبی اداروں کی سب سے بڑی ہڑتال کا امکان

یکم اکتوبر کو سی این این کی رپورٹ کے مطابق، قیصر میڈیکل گروپ اور گروپ …

Show Buttons
Hide Buttons