تازہ ترین
وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی ایشیائی ترقیاتی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز سے ملاقات

وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی ایشیائی ترقیاتی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز سے ملاقات

وفاقی وزیرخزانہ و محصولات مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ حکومت ورثے میں ملنے والے معاشی چیلنجوں پر قابو پانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور اس حوالہ سے مختلف ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر کام ہو رہا ہے۔

انہوں نے یہ بات منگل کو یہاں ایشیائی ترقیاتی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز ڈاکٹروان فاریسان بن وان سلیمان اور نور احمدسے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ پاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈایکٹرینگ یی اور وزارت خزانہ کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہونے اور ملک میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کو آگے بڑھانے میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ معاونت کی ہے۔ انہوں نے توانائی، تعلیم، مالیات ،قرض کے انتظام اور سماجی و اقتصادی ترقی سمیت ترجیحی شعبوں میں اہم اصلاحات لانے کے لیے ایک بڑے ترقیاتی شراکت دار کے طور پر ایشیائی ترقیاتی بینک کی دیرینہ شراکت داری اور پختہ عزم کو بھی سراہا۔

وزیر خزانہ نے حکومت کو ورثے میں ملنے والے معاشی چیلنجوں کا جائزہ پیش کیا اور بتایا کہ موجودہ حکومت معیشت کو جامع اور پائیدار ترقی کی راہ پر واپس لانے کے لیے مختلف ڈھانچہ جاتی اصلاحات پرکام کرہی ہے انہوں نے اس اعتماد کا اظہارکیا کہ موجودہ حکومت اقتصادی چیلنجوں پر قابو پانے میں کامیاب ہوگی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز ڈاکٹروان فاریسان بن وان سلیمان اور نوراحمد نے کہا کہ بینک پاکستان میں بنیادی ڈھانچہ اور سماجی اور مالیاتی شعبوں میں اصلاحات کے ایجنڈے کے لیے تعاون فراہم کرنے میں پرعزم ہے۔

انہوں نے اصلاحات کے پروگراموں کو تقویت دینے اور ملک کے ترقیاتی ایجنڈے بشمول مالیاتی انتظام، پائیداریت، مسابقت کو بڑھانے اور نجی شعبے کی ترقی کے لیے تعاون جاری رکھنے کے لیے بینک کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر خزانہ نے مہمانوں اور اے ڈی بی کی ٹیم کا ان کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا ۔ وزیرخزانہ نے حکومت پاکستان کی جانب سے جاری پروگراموں پر تیزی سے عمل درآمد کرنے کے پختہ عزم کا یقین دلایا۔

یہ خبر پڑھیئے

وائٹ پیپر “بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرنا: چین کے انیشی ایٹو اور اقدامات”کا اجراء

 26 ستمبر  کی صبح 10 بجے چین کی ریاستی کونسل کا دفتر اطلاعات نے “انسانیت …

Show Buttons
Hide Buttons