آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جو قومیں اپنے شہیدوں یا ہیروز کو بھول جاتی ہیں وہ مٹ جاتی ہیں۔
جی ایچ کیو میں شہداء اور غازیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہم پھر مادر وطن پر قربان ہونے والے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم محفوظ پاکستان میں رات کو آرام سے سوتے ہیں۔ یہ جوانوں کے خون کی قربانی کی وجہ سے ممکن ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کہتا ہوں اصل ہیرو ہمارے شہید ہیں۔ جو قومیں اپنے شہیدوں یا ہیروز کو بھول جاتی ہیں وہ قومیں مٹ جایا کرتی ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ میں یہ مانتا ہوں کہ کوئی بھی دیکھ بھال اور مراعات شہادت کا نعم البدل نہیں ہو سکتی۔