تازہ ترین

وزیر خارجہ کا غذائی تحفظ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے متفقہ لائحہ عمل کی ضرورت پر زور

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کورونا وائرس ، موسمیاتی تبدیلی اور تنازعات کے باعث غذائی تحفظ کے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ایک متفقہ لائحہ عمل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

نیو یارک میں عالمی تحفظ خوراک کے لئے لائحہ عمل کے عنوان سے وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے پاس نہ صرف تحفظ خوراک کی اپنی ضروریات پورا کرنے کی صلاحیت موجودہ ہے بلکہ وہ خطے اور دنیا کے لوگوں کو خوراک کی فراہمی کے لئے اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔

بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ پاکستان کوموسمیاتی تبدیلی، کورونا کی عالمی وباء اور غربت جیسے خطرات کا سامنا ہے جس کے باعث وہ اپنی زرعی اور معاشی صلاحیت کو پوری طرح بروئے کار نہیں لا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان عوام کے لئے انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی اور یوکرین کو تعاون کی فراہمی کے لئے ایک قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی زراعت اور تحفظ خوراک کے شعبوں میں خطرات درپیش ہیں اور ملک کو خشک سالی اور پانی کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی تحفظ خوراک کے لئے ایک اہم اور موثر لائحہ عمل کی ضرورت ہے اور اس سے موجودہ بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

یہ خبر پڑھیئے

چین آبنائے تائیوان میں مسائل پیدا کرنے والے متعلقہ ممالک کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ

آبنائے تائیوان سے امریکی جنگی جہاز کے گزرنے کے بارے میں صحافی کے سوال کے جواب …

Show Buttons
Hide Buttons