تازہ ترین

پاکستانی ماؤں کی بہادری، قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کی وجہ ہیں: آرمی چیف

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابی کی وجہ پاکستانی ماؤں اور بہنوں کا جذبہ اور قربانیاں ہیں جنہوں نے مادر وطن کے تحفظ کیلئے اپنے پیاروں کی قربانیاں دیں۔

جنرل ہیڈکوارٹرزراولپنڈی میں فوجی اعزازات تقسیم کرنے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم اپنے ان بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے مادروطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔اڑتالیس افسروں کو ستارہ امتیاز ملٹری ، سات افسروں ،تین جونئیر کمیشنڈ افسروں اورتیس جوانوں کو تمغہ بصالت دیاگیا جن کے اہلخانہ نے یہ اعزازات وصول کئے۔

یہ خبر پڑھیئے

بائیڈن کے لیے خطرے کی گھنٹی: امریکی ریاست ایریزونا میں پندرہ ہزار سے زائد ووٹرز کا نئی سیاسی جماعت پر اظہار اعتماد

امریکی ریاست ایریزونا میں 15ہزار سے زائد افراد نے جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے …

Show Buttons
Hide Buttons