تازہ ترین

جراسک پارک کی نئی فلم ریلیز ہوتے ہی مقبول، 44 لاکھ شائقین دیکھنے پہنچ گئے

جراسک پارک سلسلے کی چھٹی فلم ’جراسک ورلڈ ڈومینین‘ ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر چھا گئی۔

امریکی جریدے کےمطابق پہلے ہی دن فلم دیکھنے کے لیے 44 لاکھ شائقین نے سنیما گھروں کا رُخ کیا۔ اندازے کے مطابق فلم نے امریکا میں اب تک 14 کروڑ 21 لاکھ ڈالر کا بزنس کرلیا ہے۔ دیگر ممالک میں فلم نے 17 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا جو اتوار ختم ہونے تک 24 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تک پہنچ جائے گا۔

فلم میں کرس پریٹ، برائس ڈیلاس، لورا ڈرن، جیف گولڈبلم، سیم نیل اور دیگر اداکار شامل ہیں۔ جراسک ورلڈ ڈومینین کی شوٹنگ فروری 2020 میں شروع ہوئی تھی لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے مارچ کے دوران ملتوی کردی گئی تھی۔

فلم کی عکسبندی کینیڈا، انگلینڈ اور مالٹا میں ہوئی ہے، فلم امریکا میں 10 جون کو ریلیز ہوئی۔

یہ خبر پڑھیئے

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ : 2 دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 …

Show Buttons
Hide Buttons