تازہ ترین
پاکستان کی طرف سے فیٹف اور سی ایف ٹی ایکشن پلان کی تکمیل بڑی کامیابی ہے، آرمی چیف

پاکستان کی طرف سے فیٹف اور سی ایف ٹی ایکشن پلان کی تکمیل بڑی کامیابی ہے، آرمی چیف

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے فیٹف اور سی ایف ٹی ایکشن پلان کی تکمیل بڑی کامیابی ہے، سول اور ملٹری ٹیم نے ایکشن پلان پر مضبوط عملدرآمد یقینی بنایا، کور سیل کی کوششوں سے پاکستان کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔

جمعہ کی رات ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے ٹویٹ کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ایکشن پلان پر عمل سے پاکستان کی وائیٹ لسٹ کی طرف راہ ہموار ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جی ایچ کیو میں قائم کور سیل اور قومی کاوشوں سے یہ ممکن ہوا، ان کوششوں نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان، روس اور یوکرین کیساتھ دوطرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے: وزیر خارجہ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان، روس اور یوکرین کے ساتھ …

Show Buttons
Hide Buttons