ملک بھر میں کرونا وباء پھر سے بڑھنے لگی، مثبت کیسز کی شرح 1.77 فیصد تک پہنچ گئی۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 12 ہزار 906 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 151 افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی۔ مثبت کیسز کی شرح 1.77 فیصد رہی ،کرونا کے باعث 58 افراد کریٹیکل کیئر میں ہیں۔
محکمہ صحت اسلام آباد کے مطابق اسلام آباد میں کرونا کے 1567 ٹیسٹ کیے گئے، 48 افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی، کرونا مثبت کیسز کی شرح 3.06 فیصد پر پہنچ گئی۔