تازہ ترین

تعلیمی معیار میں بہتری کیلئے اساتذہ کی تربیت کریں گے: وزیر تعلیم

تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت تعلیم کے شعبے میں بہتری لانے کے لئے متعدد اقدامات کر رہی ہے۔

شیخوپورہ میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل کیمپس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت پہلے مرحلے میں اساتذہ کی تربیت کا اہتمام کریگی۔ وزیر تعلیم نے کہاکہ دنیابھر میں کورونا وبا کے بعد فاصلاتی نظام تعلیم اورآن لائن ایجوکیشن کی مانگ بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے فاصلاتی نظام تعلیم میں مزید بہتری لانے کے لئے حکومت علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ضیا القیوم کو سعودی عرب کے مواصلاتی تعلیمی نظام کا جائزہ لینے کے لئے جولائی کے پہلے ہفتے میں سعودی عرب بھیج رہی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

ماسکو میں “شاہراہ ریشم کا رشتہ “نامی چینی فلم اور ٹیلی ویژن پروگرام کی نمائش کا آغاز

بیلٹ اینڈ روڈ” ممالک کیلئے چائنا میڈیا گروپ کی طرف سے تیار کردہ “شاہراہ ریشم …

Show Buttons
Hide Buttons