تازہ ترین

مشہور کامیڈین اداکار مسعود خواجہ انتقال کر گئے۔

مشہور ڈرامے گیسٹ ہاؤس اور خواجہ آن لائن سےمشہور ہونے والے کامیڈین اداکار مسعود خواجہ انتقال کر گئے۔

اپنی بہترین کامیڈی سے لاکھوں مداحوں  کے   دلوں پر راج کرنے والے ٹی وی اور اسٹیج ڈراموں کے اداکار  مسعود خواجہ  کئی دنوں سے اسپتال میں زیرِ علاج تھے اور گردوں کی بیماری کے باعث  ان کا ڈائیلاسز چل رہا تھا، تاہم وہ آج راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں انتقال کرگئے۔

فنکار مسعود خواجہ کے انتقال کی تصدیق اُن کے اہلخانہ نے کی  ہے، انہوں نے بےشمار ٹی وی اور اسٹیج ڈراموں میں کام کیا پاکستان ٹیلی ویژن  پر نشر ہونے والا ڈرامہ گیسٹ ہاؤس ان کے مشہور ڈراموں میں شامل ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

ہالینڈ کے عوام کا مغربی ممالک کی یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کے خلاف احتجاج

مقامی وقت کے مطابق 24 ستمبر کو ہالینڈ کے عوام نے مغربی ممالک کی جانب …

Show Buttons
Hide Buttons