تازہ ترین

طالبان حکومت نے پانچ برطانوی شہریوں کو رہا کردیا

طالبان حکومت نے افغانستان میں قید صحافی سمیت پانچ برطانوی شہریوں کو رہا کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان طالبان کی قید سے پانچ برطانوی شہریوں کو رہائی ملی، جس پر سیکرٹری خارجہ لز ٹریوس نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ رہائی پانے والے افراد کا افغانستان میں کوئی کام نہیں تھا، وہ ٹریول ایڈوائزری کی خلاف کرکے افغانستان پہنچے تھے جو ایک غلطی تھی۔

برطانوی حکام کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے پانچ افراد میں ایک صحافی اور کاروباری شخصیت پیٹر جوینال بھی تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ افراد کو کیوں گرفتار کیا گیا تھا افغان طالبان نے تفصیلات نہیں بتائی تاہم پانچوں برطانوی شہریوں کو رہا کردیا۔

فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈیویلپمنٹ آفس نے اپنے بیان میں کہا کہ برطانوی شہریوں کی جانب سے یقین دلاتے ہیں کہ دوبارہ افغان ثقافت یا قانون کی خلاف ورزی نہیں ہوگی۔

یہ خبر پڑھیئے

بائیڈن کے لیے خطرے کی گھنٹی: امریکی ریاست ایریزونا میں پندرہ ہزار سے زائد ووٹرز کا نئی سیاسی جماعت پر اظہار اعتماد

امریکی ریاست ایریزونا میں 15ہزار سے زائد افراد نے جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے …

Show Buttons
Hide Buttons