وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے نے افغانستان کے زلزلے سے متاثرہ افراد کے لئے امدادی سامان روانہ کر دیا ہے۔
خیموں، ترپال، کمبل اور ضروری ادویات کی کھیپ آٹھ ٹرکوں پر مشتمل ہے۔ پاکستان نے مشکل کی اس گھڑی میں افغانستان کو مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔