تازہ ترین

عالمی سطح پر خوراک اور تیل کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتوں کے تناظر میں حکومتیں فوری نتائج دینے والی مالیاتی پالیسیاں اپنائیں، آئی ایم ایف

عالمی سطح پر خوراک اور تیل کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتوں کے تناظر میں حکومتوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ فوری نتائج دینے والی مالیاتی پالیسیاں اپنائیں۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں خوراک اور تیل کی قیمتوں میں تیز رفتار اضافہ کے نتیجہ میں غذائی قلت اور سماجی بے چینی بڑھ رہی ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک سال قبل کے مقابلہ میں مارچ 2022 کے دوران دنیا بھر میں غذائی اجناس کی قیمتوں میں 33.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ آئی ایم ایف نے اپنی ایک رپورٹ میں خوراک اور تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کے تناظر میں کہا ہے کہ 2020 میں کورونا کی عالمی وبا کی وجہ سے دنیا بھر کے اکثر ممالک میں مالیاتی اور حکومتی قرضوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ روس یوکرین جنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں موجود غیریقینی صورتحال سے خوراک اور تیل کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔

اسی طرح بین الاقوامی معیشت کو درپیش دیگر مختلف چیلنجز کی وجہ سے حکومتوں کو مزید مشکلات کا سامنا ہے۔ آئی ایم ایف نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ عام آدمی کے تحفظ کیلئے حکومتوں کو چاہئے کہ غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ سماجی عدم تحفظ کے خاتمہ کیلئے اقدامات کریں تاکہ خوراک اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ سے پیدا ہونے والے مسائل سے عام آدمی کو محفوظ بنایا جا سکے۔

آئی ایم ایف نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ اس حوالے سے فوری نتائج دینے والی مالیاتی پالیسی سازی کی ضرورت ہے تاکہ بروقت اور تیز ترین اقدامات سے غذائی تحفظ کی فراہمی اور سماجی غیریقینی صورتحال کے خاتمہ کو یقینی بنایا جا سکے

یہ خبر پڑھیئے

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ : 2 دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 …

Show Buttons
Hide Buttons