بنگلہ دیش کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کے تحت ہیلتھ ایمرجنسی آپریشن سینٹر اور کنٹرول روم کی 23 جون کو جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بنگلہ دیش میں ہونے والی حالیہ شدید بارشوں اور بعض علاقوں میں سیلاب آنے کے باعث اب تک 68 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
بنگلہ دیش کے ایک بڑے حصے میں سیلاب نے گھروں، فصلوں، سڑکوں اور شاہراہوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
بنگلہ دیش کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ تقریباً 2,000 امدادی ٹیمیں اور فوجی دستے، ملک کے 64 میں سے 17 اضلاع میں سیلاب متاثرین کو امدادی سامان فراہم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔