خزانے اور ریونیو کے وزیر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں عالمی سطح پر کمی آنی ہے اور ہم آئندہ دنوں میں اس کے مطابق ان قیمتوں میں کمی کریں گے۔
جمعرات کے روز سہ پہر اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی کم کی جائیں گی کیونکہ عالمی منڈی میں ان کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے کامیابی سے ملک کو دوبارہ معاشی استحکام کی راہ پر گامزن کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم لنگر خانے اور کامیاب جوان پروگرام جاری رکھیں گے اور زیادہ سے زیادہم مستحق عوام کو فائدہ بچانے کیلئے ازسرنو تشکیل دیں گے۔