سری لنکا کے وزیراعظم اور قائمقام صدر رانیل وکرما سنگھے نے فوج کو حکم دیا ہے کہ جزیرے میں امن وامان کی بحالی کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں۔
ٹیلی ویژن پر خطاب کرتے ہوئے وکرما سنگھے نے مظاہرین پر زور دیا کہ وہ ان کے دفتر اور دیگر سرکاری عمارتوں پر قبضہ چھوڑ دیں۔ وزیراعظم کو صدر گوتا بایا راجہ پاکسے نے قائمقام صدر مقرر کیا ہے جو ملک سے فرار ہو چکے ہیں۔