تازہ ترین
این ڈی ایم اے کا موسم برسات کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر آگاہی مہم کا آغاز

این ڈی ایم اے کا موسم برسات کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر آگاہی مہم کا آغاز

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے موسم برسات کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر آگاہی مہم کا آغاز کر دیا۔

اس سلسلہ میں عوام کو ہنگامی صورتحال سے بچاؤ کیلئے احتیاطی و حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق جاری موسم برسات میں پہاڑی و شہری علاقوں میں سیلاب جبکہ ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

سیلابی ریلے کے باعث رابطہ پل اور شاہراہیں زیر آب آسکتی ہیں جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی بھرنے اور بجلی کے کھمبوں اور تاروں کے ٹوٹنے کے امکانات بھی موجود ہیں۔ این ڈی ایم اے نے ملک میں جاری موسمی حالات سے باخبر رہنے ، بلاضرورت گھروں سے نکلنے سے گریز کرنے، دریاؤں، ندی نالوں کو پار کرنے اور ان میں نہانے سے اجتناب کرنے پر زور دیا ہے۔

علاوہ ازیں این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری دیگر ہدایات میں کہا گیا ہے کہ تیز آندھی و طوفان کی صورت میں درختوں، بوسیدہ دیواروں اور پلوں سے دور رہیں۔ سیلابی خطرہ سے دوچار علاقوں کے رہائشی تہہ خانوں میں رہائش سے گریز کریں۔ نالوں اور سیوریج سسٹم میں کوڑا کرکٹ نہ پھینکا جائے، کچی دیواروں، چھتوں کی مرمت اور نکاسی آب یقینی بنائی جائے۔

مزید برآں وبائی امراض سے بچاؤ کے لئے بروقت حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں، ممکنہ حادثہ کے پیش نظر متعلقہ انتظامیہ یا ایمرجنسی سروس کو فوری اطلاع دینے کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مقامی انتظامی سے تعاون کیا جائے۔

یہ خبر پڑھیئے

ماسکو میں “شاہراہ ریشم کا رشتہ “نامی چینی فلم اور ٹیلی ویژن پروگرام کی نمائش کا آغاز

بیلٹ اینڈ روڈ” ممالک کیلئے چائنا میڈیا گروپ کی طرف سے تیار کردہ “شاہراہ ریشم …

Show Buttons
Hide Buttons