انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں 4 روپے 25 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی شرح تبادلہ 215 روپے 20 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی-
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں 4 روپے 25 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی شرح تبادلہ 215 روپے 20 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی شرح تبادلہ 5 روپے اضافے کے بعد 216 روپے ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل جون میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 211 روپے 48 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔