تازہ ترین
وزارت داخلہ نے پاسپورٹ سے متعلق آن لائن ادائیگیوں کیلئے ایپ تیار کر لی

وزارت داخلہ نے پاسپورٹ سے متعلق آن لائن ادائیگیوں کیلئے ایپ تیار کر لی

وزارت داخلہ کے امیگریشن اور پاسپورٹ کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے شہریوں کی سہولت کیلئے پاسپورٹس کی آن لائن ادائیگیوں کی ایپ تیار کی ہے۔

یہ عملی اقدام وزیراعظم شہباز شریف کے عوام کو سہولت یقینی بنانے کے ڈیجیٹل معیشت کے وژن کی روشنی میں وزیراعظم کے اسٹریٹجک اصلاحات یونٹ کے سربراہ سلمان صوفی کی جانب سے کیا گیا۔ اس ایپ کے ذریعے اب ملک بھر میں کسی بھی جگہ تمام پاسپورٹس کی ادائیگیاں ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈز کے ذریعے ہوں گی اور لوگوں کو بینکوں کا چکر لگانے اور لمبی قطاروں میں کھڑا ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ آن لائن ادائیگی کا یہ نظام اس مہینے کے آخر پر فعال ہو جائے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

بائیڈن کے لیے خطرے کی گھنٹی: امریکی ریاست ایریزونا میں پندرہ ہزار سے زائد ووٹرز کا نئی سیاسی جماعت پر اظہار اعتماد

امریکی ریاست ایریزونا میں 15ہزار سے زائد افراد نے جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے …

Show Buttons
Hide Buttons