تازہ ترین

ملک میں کورونا سے متاثر مزید سات افراد انتقال کر گئے

ملک میں کورونا سے متاثرمزید سات افراد انتقال کرگئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 592 مثبت کیسز ریکارڈ کی گئی۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید سات مریض  انتقال کرگئے۔ کورونا سے متاثر 174 افراد کی  حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 21 ہزار264  ٹیسٹ کئےگئے جس میں 592 کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ کورونا کے 174 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح2.78فیصد ریکارڈ کی گئی۔

لاہور میں کورونا کیسز کی شرح 5.38 فیصد، کراچی میں 3.27 فیصد،  پشاور میں 6.71 ، اسکردو میں 4.17، مردان میں 3.23 فیصد، اسلام آباد میں 1.94 فیصد ریکارڈ کی گئی-

یہ خبر پڑھیئے

نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن پر تہنیتی پیغام

نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی  نے عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن …

Show Buttons
Hide Buttons