چیف جسٹس جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے پاکستان مسلم لیگ ق کے لیڈر چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی درخواست کی سماعت آج لاہور رجسٹری میں کی۔
چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہاکہ دوسرے فریق کا موقف سنے بغیر مقدمے کا فیصلہ نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ مقدمے کے قطعی فیصلے کا اعلان منگل کو کیا جائیگا۔پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری سماعت میں شریک نہیں ہوئے تاہم ان کے وکیل عرفان قادر نے ان کی نمائندگی کی اور سماعت کے دوران عدالت میں دستاویزات پیش کیں۔بعد میں چیف جسٹس نے مقدمے کی سماعت پیر تک ملتوی کردی اور کہا کہ اب اس مقدمے کی سماعت اسلام آباد میں ہوگی۔