تازہ ترین

کورونا کا شکار بائیڈن کی حالت میں بہتری آنے لگی

عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہونے والے امریکی صدر جو بائیڈن کی حالت میں بہتری آ رہی ہے۔

کورونا وائرس میں مبتلا امریکی صدر جو بائیڈن کے معالج ڈاکٹر کیون کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن کی حالت میں اب بہتری آ رہی ہے۔ جو بائیڈن کے ڈاکٹر نےکہا کہ ان میں کورونا وائرس کی علامات میں بھی اب افاقہ ہے جبکہ بائیڈن کے پھیپھڑے صاف اور جسم میں آکسیجن معمول کے مطابق ہے۔

ڈاکٹر کیون نے بتایا کہ صدر بائیڈن ممکنہ طور پر کورونا کے بی اے 5 ویرینٹ کا شکار ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ 79 سالہ امریکی صدر بائیڈن کا ایک روز پہلے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

یہ خبر پڑھیئے

سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز زبردست تیزی

کاروبار کے دوران سرمایہ کاروں کو تقریباً 50 ارب روپے کا فائدہ پاکستان سٹاک ایکسچینج …

Show Buttons
Hide Buttons