ٹاپ سیڈ کیسپر روڈ نے عمدہ کارکردگی کی بدولت سوئس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔
فائنل میں انہوں نے میٹیو بریٹینی کو شکست دی، اے ٹی پی کے زیر اہتمام سوئٹزرلینڈ کے شہر گسٹاڈ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں عالمی نمبر 5 ناروے کے کیسپر روڈ نے سیکنڈ سیڈ اٹلی کے میٹیو بریٹینی کو سخت مقابلے کے بعد 6-4، 6-7 اور 2-6 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا، یاد رہے کہ یہ ان کے کیریئر کا نواں اے ٹی پی ٹائٹل ہے۔