تازہ ترین

چین کے تحقیقاتی مشن تھیان وین1 نے مریخ کے قدرتی سیٹلائٹ فوبوس کی تصاویر جاری کردیں

چین کے تحقیقاتی مشن تھیان وین1 نے اپنے لانچنگ کی دوسری سالگرہ کے موقع پر مریخ کےقدرتی سیٹلائٹ فوبوس کی ہائی ڈیفینیشن تصاویرجاری  کردیں۔

چین کی جانب سے 23 جولائی 2013 کو سرخ سیارے کی جانب روانہ کئے گئے خلائی مشن تھیان وین۔1 میں روور اور ایک لینڈر نامی خلائی گاڑی شامل تھی۔ چینی خلائی مشن مریخ کے مدار میں فروری 2021 میں داخل ہوا جبکہ چینی ساختہ خلائی گاڑی  نے مریخ کی سطح پر مئی کے اواخر میں اپنے کام کا آغاز کیا۔

مریخ کے دو چھوٹے سیٹلائٹس ہیں جنہیں فوبوس اور ڈیموس کا نام دیا گیا ہے جس کا مطلب ہے خوف اور دہشت۔فربوس مریخ کا بڑا سیٹلائٹ ہے، جو 11 کلومیٹر کے قطر پر مشتمل ہے اور یہ سرخ سیارے سے تقریباً 600 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک گول دائرے کی شکل میں گردش کر رہا ہے۔ فوبوس سیٹلائٹ مریخ کے گرد تقریباً 7 گھنٹے اور 39 منٹ میں اپنا ایک چکر مکمل کرتا ہے ۔

حالیہ دنوں میں تھیان وین مشن کی ٹیم نے فوبوس کی چاند کی ماند تصاویر جاری کیں ہیں جو انتہائی واضح اور صاف ہیں۔

چین کے تھیان وین1 مشن کی طرف سے جاری کردہ تصاویر میں فربوس ایک آلو نما شکل کی طرح دیکھائی دے رہاہے  جبکہ اس کی بائیں سطح پر لکریں نظر آرہی ہیں۔ تھیان ون1 مشن کی تصاویر میں اس کی دائیں سطح پر گڑھے نما اثرات نظر آ رہے جبکہ ماہر فلکیات اسٹونین کے مطابق اس گڑھے کا قطر تقریباً 2 کلومیٹر تک ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی مشترکہ تعمیر میں تعاون ، چین اور اردن کےمفاہمتی یادداشت پر دستخط

 29 نومبر کو اردن میں چین کے سفیر چن چھوان ڈونگ اور اردن کے وزیر …

Show Buttons
Hide Buttons