تازہ ترین

ڈبلیو ایچ او کی جانب سے یوگنڈا کو 2 ہزار 400 منکی پاکس ٹیسٹ کٹس فراہم

عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) نےیوگنڈا کو 2 ہزار 400 منکی پاکس ٹیسٹ کٹس عطیہ کر دیں۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق یوگنڈا میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندے یونس ٹیگیگن وولڈیمریم نے یہ کٹس وزیر صحت روتھ ایسینگ کے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارہ صحت منکی پاکس کی جانچ کی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیر صحت روتھ ایسینگ نے منکی پاکس کٹس کی فراہمی پر عالمی داراہ صحت کا شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے کہ ڈبلیو ایچ او نے 23 جولائی کو منکی پاکس کے پھیلائو پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے عالمی پبلک ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیا-

یہ خبر پڑھیئے

ہالینڈ کے عوام کا مغربی ممالک کی یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کے خلاف احتجاج

مقامی وقت کے مطابق 24 ستمبر کو ہالینڈ کے عوام نے مغربی ممالک کی جانب …

Show Buttons
Hide Buttons