بجلی مزید 9روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
نیپرا آج سی پی پی اے کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔ دوسری جانب کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی کی قیمت 11 روپے 39 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ نیپرا بجلی مہنگی کرنے کی کے الیکڑک کی درخواست پر بھی سماعت آج کرے گا۔ اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔