تازہ ترین

چین کی مدد سے تعمیر کی جانے والی کابل یونیورسٹی کی عمارت اور آڈیٹوریم کی افتتاحی تقریب

افغانستان میں چینی حکومت کی مدد سے تعمیر ہونے والی کابل یونیورسٹی کی جامع تدریسی عمل کے لیے عمارت اور آڈیٹوریم کی افتتاحی تقریب اکتیس جولائی کو کابل یونیورسٹی میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں افغانستان میں چین کے سفیر وانگ یو، افغان عبوری حکومت کے قائم مقام وزیر برائے اعلیٰ تعلیم عبدالباقی حقانی اور کابل یونیورسٹی کے صدر اسامہ عزیز نے شرکت کی۔ وانگ یو نے کہا کہ چینی حکومت کی مالی اعانت سے کابل یونیورسٹی کی وسیع اور جدید عمارت پانچ سال کی تعمیر کے بعد بالآخر مکمل ہو گئی ہےجو کہ تعلیم کے شعبے میں چین اور افغانستان کے دوستانہ تعاون کی علامت ہے۔

چین طویل عرصے سے افغانستان کے ساتھ تعلیمی میدان میں جامع  تعاون کر رہا ہے۔ اس وقت چین میں ہزاروں افغان طلبا زیر تعلیم ہیں اور تقریباً 200 طلباء کابل یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ میں زیر تعلیم ہیں۔ امید ہے کہ وہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کےبعد چین اور افغانستان کےدرمیان دوستانہ تعاون کے فروغ میں اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین، مستقبل میں بھی افغانستان کو حمایت اور مدد فراہم کرتا رہے گا اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دیتا رہے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

شاہین شاہ آفریدی اپنے کیرئیر کی بہترین فارم میں ہیں، وسیم اکرم

بھارت میں مضبوط بالنگ اٹیک رکھنے والی ٹیم ہی کامیاب ہوگی، سابق کپتان قومی کرکٹ …