چین کی وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی، قومی ترقیاتی و اصلاحاتی کمیشن اور زارت ماحولیات نے حال ہی میں صنعتی شعبے میں کاربن پیک کے لیے عمل درآمد کا منصوبہ مشترکہ طور پر جاری کیا ہے۔
جس کے تحت “14ویں پانچ سالہ منصوبے” کے دوران، صنعتی ڈھانچے اور توانائی کھپت کے ڈھانچے کی اصلاح میں مثبت پیشرفت ہو گی، توانائی اور وسائل کے استعمال کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی، متعدد سبز کارخانے اور سبز صنعتی پارک تعمیر کیے جائیں گے، متعدد آر اینڈ ڈی مراکز اور مثالی زونز کے تحت کاربن اخراج میں کمی لائی جائے گی جس کے اہم اثرات مرتب ہوں گے۔ کم کاربن، زیرو کاربن، اور منفی کاربن ٹیکنالوجی اور آلات نے صنعتی میدان میں کاربن پیک کے لیے ایک مضبوط بنیاد رکھی ہے۔
2025 تک اہم صنعتوں کے کاربن ڈائی آکسائیڈ اخراج کی شدت میں نمایاں کمی آئے گی۔ 15ویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران، صنعتی ڈھانچے اور ساخت کو مزید بہتر بنایا جائے گا اور صنعتی توانائی کی کھپت اور کاربن ڈائی آکسائیڈ اخراج کی شدت میں کمی آتی رہے گی۔ سبز، ری سائیکلنگ، کم کاربن ، جدید صنعتی نظام کی اہم خوبیاں ہوں گی جس سے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ 2030 تک کاربن پیک کی منزل حاصل کی جائے۔