بلوچستان کے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے، پاک بحریہ

پاک بحریہ کی جانب سے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے۔

جاری اعلامیہ کے مطابق پاک بحریہ، پی ڈی ایم اے بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے بے گھر ہونے والے افراد کے لئے بیلہ میں ٹینٹ ویلج قائم کیا گیا ہے۔ ٹینٹ ویلج کے ساتھ مفت میڈیکل کیمپ بھی قائم کیا گیا ہےجہاں پاک بحریہ کے ڈاکٹرذ اور طبی عملہ علاج اور ادویات فراہم کر رہا ہے۔

آپریشن کے دوران ضلع لسبیلہ کے علاقوں میں تیار کھانا، راشن اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا گیا۔ پاک بحریہ سیلاب متاثرین کے ریلیف اور ریسکیو کے علاوہ بحالی کے لیے بھی مدد فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

شی چن پھنگ کا دورہ روس دوستی، امن اور تعاون پر مبنی دورہ ہوگا

شی چن پھنگ کا دورہ روس دوستی، امن اور تعاون پر مبنی دورہ ہوگا

روسی صدر پیوٹن کی دعوت پر چین کے صدر مملکت شی چن پھنگ بیس تا بائیس …

Show Buttons
Hide Buttons