رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں فیڈرل بیورو آف ریونیو کے محصولات میں 10 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے-
ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ماہ جولائی میں 458 ارب روپے کے محصولات اکھٹے کیے گئے جب کہ اس سلسلے میں ایف بی آر کا ماہ جولائی کے لیے 443 ارب روپے محصولات کا ہدف مقرر تھا۔ دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال 2022-23 کے لیے مقرر کردہ 7 ہزار 470 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے کے لیے نادرا سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔