فریقین عراق کی صورتحال کو ابتر نہ ہونے دیں، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے عراق میں تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ صورتحال کو ابتر نہ ہونے دیں اور نئے وزیراعظم کی نامزدگی کے معاملے پر کشیدگی کے دوران تشدد سے گریز کریں۔

سیکرٹری جنرل  کے نائب ترجمان فرحان عزیز حق نے ایک بیان میں کہا کہ سیکرٹری جنرل کو عراق میں جاری مظاہروں پر تشویش ہے جس میں بہت سے افراد زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی اور پرامن اجتماع بنیادی حقوق ہیں جن کا ہر صورت میں احترام کیا جانا چاہیے۔

یہ خبر پڑھیئے

یہ اب تک کے بہترین ایشیائی کھیل ہوں گے، راجہ رندھیر سنگھ قائم مقام چیئرمین اولمپک کونسل آف ایشیا

انیسویں ایشیائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب 23 ستمبر کی شام کو صوبہ زے  جیانگ کے …

Show Buttons
Hide Buttons