محکمہ موسمیات نے رواں ماہ بھی ملک کے بیشتر حصوں میں معمول سے زائد بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، کشمیر، بالائی و وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان، اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے ۔ موسلا دھار بارش مقامی ندی نالوں میں طغیانی اورنشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔کشمیر، گلیات، مری، ایبٹ آباد، مانسہرہ، چلاس، دیامیر، گلگت، ہنزہ، استور اور اسکردو میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ مسافر اور سیاح موسمی حالات کو مد نظر رکھ کر سفر کریں اور سفر کے دوران مزید محتاط رہیں۔