وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا شہید کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ ان جیسے عظیم سپوتوں کی قربانیاں اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان مخالف قوتیں ہرگز اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی قوم اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتی۔