تازہ ترین
چینی اور پاکستانی تھنک ٹینکس تبادلہ و تعاون جاری رکھنے کے لئے پر عزم

چینی اور پاکستانی تھنک ٹینکس تبادلہ و تعاون جاری رکھنے کے لئے پر عزم

دو تاریخ کو چینی اور پاکستانی تھنک ٹینکس کے درمیان ایک مکالمے کا آن لائن اور آف لائن انعقاد کیا گیا جس میں دونوں ممالک میں گورننس کے تجربات کا تبادلہ کیا گیا۔

پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ، پاکستانی سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید سمیت چینی اور پاکستانی ماہرین نے تقریب میں شرکت کی۔ شرکاء نے دونوں ممالک کے درمیان ریاستی گورننس اور انتظامی امور میں تجربات کے تبادلے کو مضبوط بنانے، مشترکہ ترقی کو فروغ دینے اور چین اور پاکستان کے درمیان چاروں موسموں کی اسٹرٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اگلے مرحلے میں، دونوں فریق اقتصادی بحالی، انسداد غربت اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی تعمیر جیسے موضوعات پر تھنک ٹینک تعاون اور مشترکہ تحقیق کو آگے بڑھانے سے متعلق کام کریں گے تاکہ دونوں ممالک کی پائیدار اقتصادی اور سماجی ترقی کو فروغ دینے کے لئے مزید دانش اور قوت فراہم کی جاسکے۔

یہ خبر پڑھیئے

امن مشرق وسطی کے عوام کے مفاد میں

امن مشرق وسطی کے عوام کے مفاد میں

Show Buttons
Hide Buttons