تازہ ترین
پاکستان کا جاپان اور انڈونیشیا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار

پاکستان کا جاپان اور انڈونیشیا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار

خارجہ امور کی وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے جاپان اور انڈونیشیا کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

وہ جاپان کے پارلیمانی نائب وزیر خارجہ ٹارو ہونڈا اور انڈونیشیا کے سفیر ایڈم ٹیوگیو کے ساتھ گفتگو کر رہی تھیں جنہوں نے ان سے اسلام آباد میں الگ الگ ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں کے دوران خاص طور سے تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جاپان کے نائب وزیر خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے حناربانی کھر دونوں ممالک کے درمیان بااعتماد ترقیاتی شراکت داری کو سراہا۔ وزیر مملکت نے عالمی امن و استحکام کے فروغ کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ انڈونیشیا کے سفیر سے ملاقات میں انہوں نے تجارتی تعلقات کے فروغ اور اعلیٰ سطح کے دوروں اور روابط کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ خبر پڑھیئے

رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کے زیادہ امکانات ہیں، ماہر فلکیات

کراچی سمیت پاکستان کے مختلف حصوں میں رمضان المبارک کا چاند بدھ 22 مارچ بمطابق …

Show Buttons
Hide Buttons