امراض چشم کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم افغان عوام کو علاج معالجے کی مفت سہولیات فراہم کرنے کیلئے کابل میں ہے۔
صحت کے حکام نے کہا کہ ڈاکٹروں کی یہ ٹیم کابل کے نور ہسپتال میں چار روز کے دوران تقریبا پانچ سو افراد کی آنکھوں کا آپریشن کرے گی۔
ادھر نور ہسپتال کے سربراہ ڈاکٹر ظاہر گل زردان نے اس تعاون پر پاکستانی ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈاکٹروں کی ٹیم ہسپتال کیلئے تقریبا ایک کروڑ روپے کی لاگت کے طبی آلات بھی لائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دوسری مرتبہ ہے کہ پاکستانی ڈاکٹرز افغان مریضوں کے علاج کیلئے نور ہسپتال کا دورہ کر رہے ہیں۔